بھارت کے سابق وزیر اعظم کی شادی کا ”اردو “ زبان میں لکھا گیا دعوت نامہ منظر عام پر

Apr 05, 2017 | 10:50 PM

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی شادی کا دعوت نامہ منظر عام پر آگیا ہے۔ نہرو کی شادی 1916ءمیں ہوئی تھی اور اس کا دعوت نامہ اردو زبان میں تحریر کیا گیا تھا۔

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا بھارت میں کوئی وجود نہیں ، ہندوستانی عوام کو اس حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں :راجناتھ سنگھ
"بی بی سی" سے وابستہ صحافی شفیع نقی جامعی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شادی کے دعوت نامے کی تصویر ٹوئٹ کی ہے ۔ جو کہ پنڈت موتی لال نہرو نے شادی کے مہمانوں کو بھیجا تھا۔ دعوت نامے کی عبارت درج ذیل تھی
”تمنا ہے کہ بتقریب شادی برخوردار جواہر لال نہرو، ساتھ دختر پنڈت جواہر کومل، بمقام دہلی، بتاریخ 7فروری1916ئ، تقاریب مابعد ، تواریخ 8،9فروری1916ءجناب مع عزیزان شرکت فرما کر مسرت و افتخار بخشیں۔
پنڈت موتی لال نہرو
آنند بھون۔ الہ آباد
منتظر جواب“


معروف صحافی نے پروفیسر رضاوی اور رعنا رضاوی کے شکریے کے ساتھ یہ دعوت نامہ شئیر کیا ہے اور ساتھ یہ بھی تحریر کیا کہ دعوت نامے ایسے تحریر ہوتے تھے اور زبان و بیان یوں ہوتی تھی۔ بیٹے اور مستقبل کے وزیراعظم کی شادی کی تقریب میں باپ نے مہمانوں کو اس انداز سے بلایا تھا.

مزیدخبریں