سندھ میں گندم کو ذخیرہ کر نے کی گنجا ئش کم ہے ،نثا ر احمد کھو ڑو

Aug 05, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبا ئی وزیر برا ئے خورا ک نثا ر احمد کھو ڑو نے گندم کو ذخیرہ کر نے کی گنجا ئش بڑ ھا نے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سندھ میں گندم کی اسٹو ریج کی گنجا ئش کم ہے ۔جس سے اسکے خرا ب و ضا ئع ہو نے کے امکا نا ت ہو تے ہیں ۔یہ با ت انہو ں نے فو ڈ فورٹیفائیڈ پرو گرا م کے چا ر رکنی وفد سے سندھ اسمبلی کے کمیٹی رو م میں منعقدہ ایک اجلا س کر تے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے سما جی بہبو د شمیم ممتا ز بھی موجو دتھیں ۔وفد میں ایف ایف پی کی ٹیم لیڈر ڈیا نا نا ر تھ وے ،ہیلتھ اسپیشلسٹ لیو سی پا لمر ،ڈائریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر تو صیف جنجو عہ اور ایڈو وکیسی مینجر لیلیٰ ربا ب جسکا نی شا مل تھے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ حکومت نجی شعبہ بشمو ل فلو ر ملز ما لکا ن کو گندم اسٹوریج کی مد میں خطیر رقم رینٹ کے طو ر پر دیتی ہے ۔ذخیرے کی گنجا ئش بڑھنے سے خطیر رقم کی بچت ہو سکتی ہے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ سندھ میں خوراک کا بہتر معیا ر یقینی بنا نے کے لئے سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی کا قیا م عمل میں لا یا جا رہا ہے اور حا ل ہی میں سندھ اسمبلی میں بل پا س کیا ہے اور اس کے رو لز آف بز نس کی تشکیل پر کا م جاری ہے جو کہ جلد مکمل ہو جا ئے گا ۔انہو ں نے وفد کو یقین دلا یا کہ حکومت سندھ فو ڈ فو ر ٹیفا ئیڈ پروگرا م میں بھر پو ر تعا و ن فرا ہم کر ے گی ۔اس مو قع پر صوبا ئی مشیر برا ئے سما جی بہبو د شمیم ممتا ز نے کہا کہ اس پرو گرا م کی کا میا بی کیلئے ضروری ہے کہ محکمو ں کی استعداد کو بڑ ھا نے کیلئے تر بیتی پرو گرا م مر تب کئے جا ئیں ۔اس سے قبل پروگرا م سے متعلق بر یفنگ دیتے ہو ئے ڈائریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر تو صیف جنجو عہ نے بتا یا کہ ان کی تنظیم یو کے ایڈ کے تعا ون سے پاکستان میں 57فیصد آبا دی کو فورٹیفا ئیڈ آ ٹے اور 70فیصد فو ر ٹیفا ئیڈ کھا نے کے تیل کی کھپت کے فرو غ کے لئے کا م کر رہی ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ پنجا ب میں اس پرو گرا م کا آغا ز ہو چکا ہے ۔مذکو رہ پرو گرا م سندھ میں پہلے مر حلے میں کرا چی ،حیدرآبا د اور ٹھٹھہ میں آئندہ چند ما ہ میں شرو ع کیا جا ئے گا ۔اگلے مر حلے میں صوبہ بھر میں اسے وسعت دی جائے گی ۔انہو ں نے کہا کہ پرو گرا م کے تحت خوارک کی معیا ر کی مانیٹرنگ کے لئے حکومتی ادا رو ں کی استعد کا ر میں اضا فہ ،معیا ر چیک کر نے کا انفرا اسٹرکچر ،مشینری کی فراہمی ،ریسرچ اور فو ر ٹیفا ئیڈ خورا ک کے استعما ل کے فوا ئد کے سلسلے میں شعوری پرو گرا م شرو ع کئے جا ئیں گے ۔

مزیدخبریں