گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں لڑکیوں کی خفیہ ویڈیوز ریکارڈ کرنے پر ہنگامہ

گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں لڑکیوں کی خفیہ ویڈیوز ریکارڈ کرنے پر ہنگامہ
گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں لڑکیوں کی خفیہ ویڈیوز ریکارڈ کرنے پر ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پرائیویٹ یونیورسٹی میں لڑکیوں کے ہوسٹل کے باتھ روم میں مبینہ طور پر ویڈیو ریکارڈنگ کے الزامات پر احتجاج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق  ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کالج میں کچھ طالبات نے شکایت کی کہ ان کے ہوسٹل کے باتھ روم میں کسی نے خفیہ ویڈیوز بنائی ہیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق کالج کے ایک عہدیدار نے بتایا  کہ بدھ کے روز لڑکیوں نے شکایت کی کہ کسی نے باتھ روم کی کھڑکی سے ویڈیوز بنائی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں کالج انتظامیہ کی غفلت پائی گئی ہے کیونکہ کام کرنے والوں کے کمرے لڑکیوں کے ہوسٹل کے پیچھے بنائے گئے تھے۔

اس معاملے کی وجہ سے بدھ کی رات اور جمعرات کو کیمپس میں احتجاج شروع ہوگیا، جس میں مختلف طالب علم تنظیموں کے اراکین بھی شامل ہو گئے۔ بعض احتجاج کرنے والوں نے کالج کے گیٹ کا تالا توڑ دیا جبکہ کچھ نے گیٹ پھلانگ کر کیمپس میں داخل ہونے کی کوشش کی اور "ہمیں انصاف چاہیے" کے نعرے لگائے۔

پولیس کو اطلاع دینے پر ایک ٹیم موقع پر پہنچی۔ متاثرہ طالبات نے یہ بھی شبہ ظاہر کیا کہ اس سے پہلے بھی لڑکیوں کے باتھ روم میں ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔ پولیس نے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے فنگر پرنٹس جمع کیے، جبکہ ان کے موبائل فونز بھی تجزیے کیلئے  لے لیے گئے۔ تاہم، ابھی تک کوئی ویڈیو نہیں ملی۔ کالج نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -