لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ اصلاحِ معاشرہ ہائی سکول شاد باغ لاہور کے میٹرک کے امتحان میں امتیازی پوزیشن ہولڈر طلباء میں سالانہ تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول پرنسپل، طلباء اور ان کے والدین، عزیز و اقارب، اساتذہ اکرام،سکول سٹاف سمیت زندگی کے مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔گورنمنٹ اصلاحِ معاشرہ ہائی سکول شاد باغ لاہور میں سکول کے پرنسپل نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ اور پوزیشن ہولڈرز طلباء کو میڈلز،انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور طلباء کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا گیا۔اس موقع پر میٹرک کے امتحان میں پوزیشن ہولڈر اور1002نمبر لینے والے طالبعلم مبین علی کو گولڈ میڈل دیا گیا۔
سکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ مبین علی جیسے ہونہار طالبعلم ملک عزیز کی ترقی میں اپنی کارکردگی کی بناء پر اپنا بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں،پرجوش پوزیشن ہولڈر مبین علی نے کہا کہ میں پبلک سروس کمیشن حاصل کرکے ملک قوم کی خدمت کروں گا۔