لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے مزید 2 وکلاءکے نام فہرست میں شامل کردیئے گئے۔
لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کے لئے بنائی گئی فہرست میں وکلاءکے ناموں کی تعداد 7سے بڑھا کر 9 کر دی گئی، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر اور سینئر وکیل وقار حیدر اعوان کا نام لسٹ میں شامل کردیا گیا۔
دونوں وکلاء کے نام پنجاب بار کونسل کے ممبر کی تجویز پر لسٹ میں شامل کیے گئے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 14دسمبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں وکلاء کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔