پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری پر شیخ وقاص اکرم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا

Dec 05, 2024 | 08:45 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق  شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب پولیس نے غیر قانونی طور پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لیا، تمام رہنما ضمانت پر ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر ایوب، احمد چٹھہ اور راجا بشارت کو حبس بے جا میں رکھا گیا، تمام رہنما ضمانت پر ہیں، صبح تک پارٹی رہنما رہا نہیں ہوئے تو توہین عدالت درخواست دائر کریں گے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب پولیس کے غیر قانونی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں