نیویارک(نیوزڈیسک)مغرب اپنے آپ کو ترقی یافتہ اور مہذب سمجھتا ہے جبکہ تیسری دنیا کے لوگوں کو غریب سمجھتے ہوئے حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اپنے مہذب پن کو مغرب باتھ روم کے استعمال سے بھی تعبیر کرتا ہے جہاں لوگ ایسی ٹوائلٹ سیٹ استعمال کرتے ہیں جس پربیٹھا جاتا ہے جبکہ تیسری دنیا میں لوگ ایسے فلش پر بیٹھتے ہیں جو کہ نیچے ہوتا ہے۔تاہم اب اس بات پر تحقیق ہوئی ہے کہ اس مغربی طریقے سے باتھ روم استعمال کرنے سے کئی طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
قبض
جب ہم مغربی طریقے سے توائلٹ سیٹ پر بیٹھتے ہیں تو پخانہ صحیح طرح سے خارج نہیں ہوتا اور کچھ فضلہ مقعد میں رہ جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح بیٹھنے سے ہماری آنتوں کی پوزیشن اس طرح ہوتی ہے کہ پخانہ اندر رہنے سے قبضکی شکایت ہونے لگتی ہے۔
مزید جانئے: ایڑھی میں درد کیوں ہوتا ہے؟ جان چھڑانے کے آسان طریقے
ہیمورائڈز
جب ہم ٹوائلٹ سیٹ پر بیٹھرے ہیں تو مقعد سے پخانے کے مکمل اخراج کا راستہ بند ہوجاتا ہے اور کچھ نہ کچھ فضلہ اندر رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے سوزش اورجلن ہونے لگتی ہے۔یہ بیماری اسی طرح چلتی رہے تو پخانے میں خون بھی آنے لگتا ہے لہذا اس طریقے سے بیٹھنے سے اجتناب کرنا ہی بہتر ہے۔
کولون کی بیماری
اگر مکمل پخانہ خارج ہوتوکولون کامسئلہ پیدا نہیں ہوتالیکن اگر ایسا نہ ہوتو کولون کینسر ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے جس میں پخانے والی جگہ پر سوزش اور شدید خرابی ہوسکتی ہے۔
مزید جانئے: پیشاب آئے تو فوراً کر دینا چاہئے یا روک کر رکھنا چاہئے؟برطانوی ڈاکٹر کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا
پیشاب کی انفیکشن
اس طریقے سے بیٹھنے سے مثانے سے پیشاب صحیح طریقے سے خارج نہیں ہوتا اور انفیکشن رہنے لگتی ہے۔