26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط

Nov 05, 2024 | 10:11 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز نےچیف جسٹس  پاکستان کو خط لکھ دیا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے خط لکھا ہے۔

نجی ٹی وی چینل" جیونیوز" کے مطابق   خط  کے متن میں کہا گیاہے کہ 31اکتوبر کی کمیٹی میٹنگ میں 26ویں ترمیم کا کیس فل کورٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، فیصلہ کیا گیا تھا کیس 4نومبر کو فل کورٹ سنے گی، کمیٹی فیصلے کے باوجود کوئی کازلسٹ جاری نہیں ہوئی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ 2ججز نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ 26ویں ترمیم کیخلاف کیس 4نومبر کو فل کورٹ سنے گی،اسی ہفتے 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے لگائی جائیں،دونوں ججز نے 31اکتوبر کے میٹنگ منٹس رجسٹرار کوویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو رکنی ججز کمیٹی کافیصلہ اب بھی برقرار ہے،ججز کمیٹی اجلاس میں کئے گئے فیصلےپر عملدرآمد کرتے ہوئے کازلسٹ جاری کی جانی چاہیے۔

مزیدخبریں