فیصل آباد: محلے دار نے چیز دلانے کے بہانے 10 سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

Nov 05, 2024 | 12:17 PM

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں محلے دار نے 10 سالہ بچی کو دکان سے چیزیں دلوانے کے بہانے ویران مقام پر لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے بوگنی میں پیش آیا جہاں کاشف نامی شخص کی 10سالہ بیٹی گھر سے باہر موجود تھی کہ ایک محلے دار سیف اسے دکان سے کھانے کی چیزیں دلوانے کے بہانے ساتھ لے گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ایک ویران جگہ لے جا کر بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔
اہل علاقہ نے بچی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی۔

مزیدخبریں