وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

Nov 05, 2024 | 01:33 PM

اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر وتبادلے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم نے ممبر بورڈ آف گورنرز نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے تقرر کی منظوری دیدی ہے۔ سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکومت مِس صائمہ کو ممبربورڈ آف گورنرز نیشنل سکول آف پبلک پالیسی، لاہور مقرر کیا گیا ہے، تقرری 3 سال یا پنجاب حکومت سے اُن کے تبادلے تک کے لیے کی گئی ہے، گریڈ 21 کی افسرٍ مِس صائمہ کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔

 "جنگ " کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر، کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ حکومت ممتاز علی کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ریجن تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں