جوڈیشل کمیشن اجلاس؛جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ 

Nov 05, 2024 | 04:09 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ میں ہر صوبے سے دو دو جج شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں آئینی بنچ کا فیصلہ سات اور پانچ کے تناسب سے ہوا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ، منیب اختر، عمرایوب اور شبلی فراز نے  جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ کی مخالفت کی۔

تینوں سینئر جج آئینی بنچ میں شامل نہیں ہوں گے،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس جمال مندوخیل آئینی بنچ  کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئینی بنچ کیلئےسپریم کورٹ کے 2ججز لئے گئے ہیں،پنجاب سے جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک آئینی بنچ میں شامل ہیں،سندھ سے دو ججز آئینی بنچ میں شامل ہیں،اس کے علاوہ سندھ سے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اظہر حسن رضوی لئے گئے ہیں،بلوچستان سے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان آئینی بنچ میں لئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا سے جسٹس مسرت ہلالی کو آئینی بنچ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں