6 ماہ سے میکے میں بیٹھی ناراض بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

Oct 05, 2024 | 12:58 PM

پاکپتن (ویب ڈیسک) پاکپتن میں روٹھی بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

"آج نیوز" کے مطابق  پاکپتن کے گاؤں 40 ایس پی میں 6 ماہ قبل حمیرا بی بی نامی خاتون شوہر سے ناراض ہو کر میکے آ گئی تھی۔خاوند شہزاد اپنی روٹھی بیوی کو منانے سسرال آیا، لیکن بیوی نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

بیوی کے انکار پر وہ مشتعل ہو گیا۔ رات کے پچھلے پہر گھر میں داخل ہو کربیوی پر حملہ آور ہوگیا اور کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کے بعد ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں