اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ آج ہی حکم جاری کرے۔درخواست تاجروں کے نمائندے راجہ حسن اختر کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے۔