سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد بیرسٹر سیف نے بھارتی وزیر خارجہ سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت دے دی 

Oct 05, 2024 | 05:00 PM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت دے دی ۔ جیو نیوز کے مطابق ا ن کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بات اس تناظر میں نہیں کی تھی ۔ 
واضح رہے کہ بیرسٹر سیف کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ ہم بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیں گے، ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔
اس بیان کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈ یا پر بیرسٹر سیف کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔ 

مزیدخبریں