یو اے ای کی ایئرلائن نے لبنان حملوں کے بعد پیجرز، واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کردی

یو اے ای کی ایئرلائن نے لبنان حملوں کے بعد پیجرز، واکی ٹاکیز پر پابندی عائد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کی دبئی ایئرلائنز نے لبنان میں حزب اللہ کے مواصلاتی نظام میں ہونے والے دھماکوں کے بعد اپنے مسافروں کو دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکیز ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کردی۔

رائٹرز کی رپور ٹ کے مطابق دبئی ائیرلائنز نے بیان میں کہا کہ ایئرلائن کے تمام مسافروں کو پیجرز اور واکی ٹاکیز ساتھ رکھنے سے منع کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے سامان کی تلاشی بھی لی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ مسافروں سے کسی قسم کی ممنوعہ اشیار برآمد ہونے کی صورت میں اس سے دبئی پولیس قبضے میں لے گی کیونکہ یہ سخت سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ عراق اور ایران جانے والی پروازیں منگل تک بدستور معطل رہیں گی تاہم اردن کے لیے پروازیں اتوار کو بحال کردی جائیں گی۔

لبنان کے لیے پروازوں کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ لبنان کے لیے پروازیں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور بیروت ایئرپورٹ پر حملوں کی وجہ سے 15 اکتوبر معطل رہیں گی۔

بیروت کے لیے دنیا کی دیگر کئی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متعدد پڑوسی ممالک کے لیے بھی پروازیں معطل ہیں۔

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ارکان کے زیراستعمال پیجرز اور ریڈیوز دھماکوں سے اڑ گئے تھے اور درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور اس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی تھی تاہم اسرائیل نے اس کی تردید نہیں کی تھی اور نہ ہی ان حملوں کی ذمہ داری تسلیم کی تھی۔