تحریک انصاف کے اہم رہنما نے حکومت کو" بڑی آفر "کرا دی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے حکومت کو "بڑی آفر "کرا دی ۔
انہوں نےکہا ہے کہ اگر حکومت اپنا بل مؤخر کردیتی ہے 26 ویں آئینی ترمیم کو 23اکتوبر سے آگے لے جانے کا اعلان کردیتی ہے تو میں اپنی پارٹی کے پاس جاکر کہوں گا کہ وہ احتجاج مؤخر کردیں۔
انہوں نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے پروگرام "کیپٹل ٹاک " میں میزبان حامد میر سےکی۔ پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی شرکت کی ۔