ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
 آپ کے پیچھے لگتا ہے کہ کوئی خفیہ دشمن پڑا ہوا ہے۔آپ کو روزانہ گھر سے نکلتے ہوئے چاروں قل پڑھ کر چلنے کی ضرورت ہے۔حصار بنانے سے محفوظ رہیں گے۔صدقہ بھی دیں۔
 برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
 ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی۔رزق کے حصول کے لئے ایک شہر سے دوسرے شہر سفر ہوگا۔اولاد کے مستقبل کے حوالے سے لاحق فکر ختم ہوجائے گی۔
 برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 اپنے لئے سوچیں دوسرے کے معاملات میں پڑ کر آپ اپنا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں۔اس وقت پیسے والا خانہ کھلا ادھر فوری توجہ دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 کم سے کم وقت میں بڑے سے بڑا فائدہ اٹھانے کا وقت آ گیا ہے۔ادھر محنت کریں گے ادھر صلہ مل جائے گا۔آج ستارہ بے حد پاور میں دکھائی دیتا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 ناچاہتے ہوئے بھی کوئی بڑا فیصلہ لینا پڑے گا۔مکان کی تبدیلی کا امکان بھی ہے اور جہاں نوکری کررہے ہیں، اس جگہ بھی تبدیلی کی خبر مل سکتی ہے۔
 برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 گھر میں کسی کی بیماری کے حوالے سے تشویش لاحق رہے گی۔آپ ہو سکے تو ایک عدد مرغی لے کر وہ بھی زندہ کسی غریب کو صدقے میں دیں اور نماز کی طرف توجہ دیں۔
 برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 جب بھی رکاوٹ محسوس ہوتو نماز کے بعد سو مرتبہ اللہ الحبیب پڑھ لیں۔انشاءاللہ اس سے رکاوٹیں بھی دور ہوں گی اور راستے بھی آسان ہو جائے گی۔
 برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آج عقرب زائچے سے گزرے گا جو جسم کے کسی حصے میں درد کی شکایت کو ظاہر کرے گا۔آپ دو عدد بھوکوں کو کھانا کھلا دیں گے تو کافی بچت ہو جائے گی۔۔
 برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 ہر بندہ یہاں پر مطلب پرست ہے ۔آپ اچھی پوزیشن پر ہیں تو ہر کوئی عزت کرے گا۔ورنہ کوئی کچھ نہیں سمجھے گا۔یہ زمانے کا دستور ہے ، اس کے ساتھ ساتھ چلناسکھیں، ورنہ گھاٹ میں رہیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
 اندرون خانہ آپ کے خلاف سازش ہورہی ہے۔آپ کو محتاط رہنا ہوگا۔خاص طور پر دو تین دن ایسے ہی میں یہ آپ کو اپنی سطح سے نیچے بھی گرا سکتے ہیں۔خیال رکھیں۔
 برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
 آج نوکری میں تبدیلی کے حوالے سے خوشخبری ملے یگ۔آپ کی زرا سی کوشش زبردست نتائج لے کر آئے گی۔تعلیم کے حوالے ے بھی آج بہتر نتئاج ملنے کا امکان واضح ہے۔
 برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آپ راستہ بھٹک رہے ہیں، اگر راستہ مناسب سمجھ میں نہیں آ رہا تو فوری استخارے کی ضرورت ہے۔اس کے لئے رات کو اول و آخر تین باردرودپاک اور درمیان سات برہ سورة فاتحہ پڑھ کر سو جائیں۔