گھریلو ملازمہ گھر سے 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونا چرا کر فرار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ نے گھر کا صفایا کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ گھر سے 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونا چرا کر رفو چکر ہوگئی۔پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں ہما نامی ملازمہ، ندیم ضیا نامی شہری کے گھر میں کام کرتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ موقع پا کر گھر سے 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونے کے زیورات چوری کر کے فرار ہوگئی۔ پولیس نے مالک مکان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔