بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا بیان

بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکی قومی ...
بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ایران کے جوہری ہتھیار کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ 

واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی مشیر نے کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کے زوال سے ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کو دھچکا لگا۔  جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ ایران کہتا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن ہے، ایران نے یورینیم کی افزودگی کو بڑھایا ہے۔ خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے وعدے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔ اسرائیل کے ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کم ہوئی۔ جیک سلیوان نے کہا کہ ایران کی کمزور پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کو تہران سے سفارتکاری میں معاون ثابت ہوگی۔