وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بہاولپور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ہلاکت کا نوٹس لے لیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اورحکم دیا کہ ذمہ دار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-