لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی انتقال کرگئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
"جنگ " کے مطابق ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔
گزشتہ دنوں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے اسپتال میں جنرل فیض علی چشتی کی عیادت بھی کی تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی وفاقی وزیر، کور کمانڈر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے موجودہ پیٹرن انچیف تھے۔