حسد میں مبتلا شخص نے بڑے بھائی کے گھر سے تقریباً سوا کروڑ روپے لوٹ لیے

حسد میں مبتلا شخص نے بڑے بھائی کے گھر سے تقریباً سوا کروڑ روپے لوٹ لیے
حسد میں مبتلا شخص نے بڑے بھائی کے گھر سے تقریباً سوا کروڑ روپے لوٹ لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدرآباد کے علاقے دومل گوڑہ میں  ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں اندرجیت گھورائی نامی شخص نے حسد کی بنیاد پر اپنے بڑے بھائی کے گھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے  کی مالیت کا سونا، چاندی اور نقدی لوٹ لی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اندرجیت گھورائی نے 11 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بڑے بھائی کے گھر پر حملہ کیا۔ وہ کلہاڑیوں، چھریوں، اور ایک لائٹر گن کے ساتھ گھر میں زبردستی گھس آئے اور اہل خانہ کو خوفزدہ کر کے سونا، چاندی، پیتل کے زیورات اور 2.9 لاکھ روپے نقد لے کر فرار ہو گئے۔ حملہ آور ایک ایس یو وی گاڑی میں فرار ہوئے۔

پولیس کے مطابق اندرجیت گھورائی اپنے سونے کے زیورات کے کاروبار میں نقصان اور فضول خرچی کی عادت کی وجہ سے مالی پریشانی کا شکار تھا۔ اس کے بڑے بھائی کی کامیاب کاروباری زندگی نے اس کے دل میں حسد اور دشمنی پیدا کر دی، جس کے نتیجے میں اس نے یہ منصوبہ بنایا۔

ڈومل گوڑہ پولیس اور سنٹرل زون ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں مرکزی ملزم اندرجیت گھورائی بھی شامل ہے۔ پولیس نے لوٹے گئے سونا، چاندی، پیتل، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والے ہتھیار، بشمول کلہاڑیاں اور چھریاں، برآمد کر لیے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور لوٹی گئی کل مالیت ایک کروڑ 20 لاکھ   روپے کے قریب ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -