فتنے کا سیاہ دور بھول جائیں، مریم نواز کی قیادت میں عوام کے دن پھرنے لگے ہیں: عظمیٰ بخاری

فتنے کا سیاہ دور بھول جائیں، مریم نواز کی قیادت میں عوام کے دن پھرنے لگے ہیں: ...
 فتنے کا سیاہ دور بھول جائیں، مریم نواز کی قیادت میں عوام کے دن پھرنے لگے ہیں: عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آج طلباء میں سکالرشپ چیک تقسیم کی تقریب میں مریم نواز کی خوشی دیدنی تھی۔ پنجاب حکومت بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بمب کی جگہ لیپ ٹاپس دے رہی ہے۔ پنجاب کے لوگ فتنے کا سیاہ دور بھول جائیں، مریم نواز کی قیادت میں عوام کے دن پھرنے لگے ہیں۔

 عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ ایک پیچھلا فتنے اور فتنہ پارٹی کا دور گزرا ہے جس میں قوم کے بچوں کو مار دو،گرا دو،ڈنڈے پکڑ لو،پیٹرول بم بنا لو کی تلقین کی جاتی تھی۔ ایک یہ "نوازشریف" کی بیٹی کا دور ہےجس میں بچوں کے ہاتھ میں "لیپ ٹاپس" دیئے جارہے ہیں۔ طلباء کی سہولت کیلیے الیکٹرک بائیکس، کاروبار کیلئے قرضہ حسنہ، اور بچوں کی تعلیم کیلئے سکولر شپ دی جارہی ہیں۔ یہ بچے ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ وزیر اعلٰی مریم نواز کا وژن ہے کہ بچوں کو جدید ترین تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ ملک کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا سکیں۔ ہماری حکومت پروپیگنڈے کی بجائے عملی اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ایک سالہ دور حکومت میں ہر شعبے میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فتنہ گروپ نے ہر ادارے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔