علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟صحافی کا محسن نقوی سے سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں،پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ کے پی ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ سرکاری ذرائع کی جانب سے مسلسل اس بات کی تردید کی جارہی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال میڈیا کو بتانے آئے تو ایک صحافی حکومتی مؤقف جاننے کیلئے ان کو علی امین گنڈا پور کا سوال داغ دیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں،جس پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے جواب صحافی سے کہا کہ آپ بتا دیں ۔

آئی جی پنجاب  اور اسلام آباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا،وزیر اعلیٰ کے پی لیڈ کر رہے تھے،گرفتار افراد میں11خیبرپختونخوا اہلکار شامل ہیں،احتجاج کرنے والے564افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 120افغان شہری شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح تحقیقات شروع کر دی ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کی جائے گی،جن کو لاشیں چاہئیں تھیں ان کے ارمان پورے نہیں ہوسکے،اسلام آباد کے شہری اذیت کا شکار تھے ان سے معذرت خواہاں ہیں،ہم نہیں چاہتے تھے کہ کوئی جانی نقصان ہو،ان کی بالکل کوشش تھی کہ جانی نقصان ہو،ان کی ڈی چوک پر دھرنا دینے کی کوشش تھی،ان کی کوشش تھی17اکتوبر تک ڈی چوک میں رہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت جو بھی ملوث ہے ان کیخلاف کارروائی ہوگی،اسلام آباد پولیس پر برا ہ راست فائرنگ کی گئی،ہم بات چیت کے حق میں تھے،یہ تشدد کریں،جتھوں کے ساتھ حملہ کریں اور ہم ان سے بات کریں؟یہ باقاعدہ تربیت یافتہ مسلح جتھے تھے جو شرپسندی چاہتے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -