امریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں بیان پر دفترِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آ گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی سینئر عہدیدار کے تھنک ٹینک میں بیان پر دفترِ خارجہ کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق امریکی الزامات بے بنیاد، غیر منطقی اور تاریخ سے لاعلمی پر مبنی ہیں، بغیر ثبوت حالیہ الزامات دو طرفہ تعلقات کے لیے معاون ثابت نہیں ہو سکتے۔ہ 1954ء سے پاکستان اور امریکا کے مثبت اور وسیع تعلقات رہے ہیں، پاکستان نے کبھی کسی بھی شکل میں امریکا کے لیے برے ارادے کا مظاہرہ نہیں کیا۔سٹریٹجک صلاحیتیں دفاع اور جنوبی ایشیاء میں امن کے تحفظ کے لیے ہیں، پاکستان اپنے قابلِ بھروسہ کم از کم دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے ردِعمل میں کہا ہے کہ پاکستان خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کےحق سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ 2012ء سے امریکی عہدیداروں نے اس موضوع پر بات کرنا شروع کی، پاکستان کی مختلف حکومتوں، قیادت اور عہدیداروں نے وقتاً فوقتاً ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔