پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے، احسن اقبال کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک بن چکی ہے، پی ٹی آئی ترکیہ کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی سکیم پر عمل کر ر ہی ہے۔اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ترکیہ میں گولن تحریک کے حمایتی انتظامیہ، عدلیہ، پولیس اور فوج میں گھس چکے تھے، پاکستان کو بھی ریاست کے دفاع کیلئے اردگان کی طرز پر اس تحریک انتشار سے نمٹنا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں سے اب تک بانی پی ٹی آئی نے انتشار، تشدد کی سیاست کو پروان چڑھایا، بانی پی ٹی آئی ریاست کو اندر سے کھوکھلا اور کمزور کرنے کی سازش کا مرکزی کردار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سی پیک کا پہیہ چلتا، چین کا اعلیٰ سطح کا دورہ طے ہوتا ہے تحریک انتشار کی دھرنا سیاست کا بٹن آن ہوجاتا ہے۔