جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کردی

Oct 05, 2024 | 06:31 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج کو مکمل حق حاصل ہے۔ 

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰان نے کہا کہ مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، اس وقت ملکی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکومت امن و امان قائم کرنے کے نام پر جمہوری اعتبار سے انتہائی شرمناک ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج قانونی حق ہے حکومت انہیں سہولت دے۔ اگر مظاہرین کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے تو شہر کو کنٹینر سے کیوں بند کردیا ۔انہوں نے کہا کہ مارشل لا کا تصور مل رہا ہے جب چاہیں فوج کو لاکھڑا کریں، پہلے بلوچستان اب لاہور و اسلام آباد میں فوج کی ضرورت تو حکومت کہاں ہےاس کا کیا کام ہے؟ ۔ مارشل لا زہر قاتل ہے آئین کی پامالی آرٹیکل 6 ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی گرفتاری درست عمل نہیں۔ حکومت کو حق حاصل نہیں جس کو چاہے گرفتار کر لے اور شیلنگ شروع کر دے۔

مزیدخبریں