تحریک انصاف نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دیئے, ذرائع

تحریک انصاف نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دیئے, ذرائع
تحریک انصاف نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دیئے, ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دیئے۔

"جنگ " نےذرائع کے حوالے سے بتایا ہے  کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات پر جوڈیشل کمیشن بنانےکا مطالبہ اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ مذاکرات میں رکھ دیا ہے ۔پی ٹی آئی نےحکومت کو سیاسی قیدیوں پر مزید کیس قائم نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کیس موجود ہیں ان پر عدالتی فیصلوں کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہیے،  بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں پر مزید نئے کیس نہ بنائے جائیں۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کر رہے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات میں علی امین گنڈاپور، عمر ایوب، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، راجہ ناصر عباس اور سلمان اکرم راجہ بھی شریک ہیں۔حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللّٰہ، طارق فضل چوہدری، نوید قمر، سینیٹر عرفان صدیقی، فاروق ستار، اعجاز الحق اور خالد مگسی بھی موجود ہیں۔