ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

Sep 05, 2024 | 12:02 AM

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 جکڑن ابھی تک چل رہی ہے صدقہ بھی جاری رکھیں اور کچھ دنوں تک ان لوگوں سے دور رہیں۔ جو ماضی میں بھی آپ کے لئے خطرناک صورتحال پیدا کرتے رہے ہیں۔ ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 کسی بھی غیر قانونی کام کو نہ کریں اور نا ہی کوئی شاٹ کٹ راستہ اختیار کرنے کی کوشش کریں اس وقت ایسا کرنا بڑی مشکل صورتحال پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 آپ کو آج کسی کے راز کے بارے میں معلوم ہوگا دکھ ہوگا کہ وہ کیا سوچ رکھتا ہے۔ آج کسی سے جدائی کا امکان بھی ہے اور من پسند کام بھی رک سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 آپ کے لئے ابھی نئی جگہ پر قدم رکھنا مشکل ہے اس لئے کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جو بعد میں پریشانی کا سبب بنے۔ آج روز گار کے حوالے سے کچھ بہتری بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 آپ کے سامنے جو معاملات آ رہے ہیں ان پر غور کریں اور سارے راز خودبخود کھل جائیں گے کیونکہ ابھی تک آپ اصل حقیقت کو جاننے کی کوشش ہی نہیں کر رہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 ان دنوں گھر میں کسی بات کو لے کر مسئلہ بنا ہوا ہے آپ کو اس میں اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ یا تو خاموش ہو جائیں یا پھر کھل کر سارے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 ابھی صدقے کا عمل جاری رکھیں آپ انجانی سی بد نظری کا مسلسل شکار چلے آ رہے ہیں اور جن امور میں دشواریاں ہیں وہ آپ کی توبہ سے ہی دور ہو سکیں گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 رکاوٹ اور جکڑن آج بھی محسوس ہو رہی ہے اگر آپ ابھی بڑے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں تو بہتر رہے گا۔ اس وقت گھر اور گھر والوں دونوں پر پوری توجہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کا عمل جاری ہے ان شاءاللہ آنے والے دن اور اچھی خبریں لے کر آئیں گے جو لوگ روز گار میں بے برکتی دیکھتے ہیں وہ بس نماز کی پابندی کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 ان معاملات میں کچھ نہیں رکھا جن میں آپ آجکل معقول توجہ دے رہے ہیں اگر آپ سیدھے راستے پر چلیں اور صاف کام کریں تو رحمتیں اور برکتیں ضرور نازل ہوں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 یا حی یا قیوم اور تیسرے کلمے کا ورد دن میں 500 بار ضرور کیا کریں وہ اللہ ہے جو ہر مشکل سے نکال سکتا ہے۔ اس وقت آپ انجانی سی بندش میں استخارہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آپ حقیقت کی طرف نہیں جاتے اپنے کردار کو ادا کرنے سے ڈرتے ہیں اس طرح تو آپ اپنا حق حاصل ہی نہیں کر سکتے۔ اس کے لئے محنت ہمت اور حکمت تین چیزیں درکار ہیں۔

مزیدخبریں