گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

Sep 05, 2024 | 09:03 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتےکےدوران 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت  9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 30 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم  14 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ ڈالرتھا۔

مزیدخبریں