کینیا میں الشباب کا امریکی فوجی اڈے پر حملہ لیکن امریکہ کو کتنا نقصان برداشت کرنا پڑا ؟مزید تفصیلات سامنے آگئیں

کینیا میں الشباب کا امریکی فوجی اڈے پر حملہ لیکن امریکہ کو کتنا نقصان برداشت ...
کینیا میں الشباب کا امریکی فوجی اڈے پر حملہ لیکن امریکہ کو کتنا نقصان برداشت کرنا پڑا ؟مزید تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر الشباب کے حملے میں امریکا کو بھاری جانی و مالی نقصان سہنا پڑا ہے،’دی ڈرائیو‘ کے مطابق حملے میں ایک امریکی فوجی اور دو کنٹریکٹرزہلاک جبکہ ایک انتہائی قیمتی جاسوس طیارے سمیت چھ جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہونے والے طیاروں میں امریکا کا ڈی ہیوی لینڈ ڈیش ایٹ نامی دو انجن والا جہاز بھی شامل ہے۔یہ طیارہ جاسوسی، نگرانی اور اس جیسے اہم مشنز پر استعمال کیاجاتا تھا۔دہشت گردوں نے گاڑیوں اور فیول ٹینکس کو بھی اڑاکررکھ دیا۔
امریکا افریقہ کمانڈ نے ایک امریکی فوجی اور دو کانٹریکٹرز کی ہلاکت جبکہ دو امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے،دوزخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی چھاونی پر حملہ کرنے والی تنظیم الشباب کا یہ گروپ کیمپ سمبا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور صومالیہ میں القاعدہ کی ایک فرنچائز کے طور پر کام کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صومالیہ کی انتہا پسند تنظیم الشباب نے کینیا کے علاقے لامو کاو¿نٹی میں قائم امریکی اور کینیا کی فوج کے مشترکہ عسکری اڈے پر حملہ کیا ہے۔
ملٹری ذرائع نے رائٹرز کو بتایاتھا کہ جنگجو گروہ نے صومالیہ کے سرحد کے نزدیک لامو میں موجود منڈا ایئر سٹرپ پر حملہ کیا جو ملٹری کیمپ کیساتھ ہی ہے ، وہاں کینیا اور امریکہ سمیت کئی ممالک کی افواج موجود ہوتی ہیں۔سی این این کے مطابق الشباب نے اپنے بیان میں کہا کہ بیس امریکی اور کینیائی فوجیں مل کر استعمال کرتی ہیں اور حملے میں امریکہ عسکری ہتھیار تباہ ہوگئے ہیں۔ابتدائی طورپر کسی جانی نقصان کے بارے میں معلومات ظاہر نہیں کی گئی تھیں۔