کے پی میں بجلی کا بل دینے کی شرح سندھ سے زیادہ ہے،اسد قیصر

کے پی میں بجلی کا بل دینے کی شرح سندھ سے زیادہ ہے،اسد قیصر
کے پی میں بجلی کا بل دینے کی شرح سندھ سے زیادہ ہے،اسد قیصر
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپیکر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی بل دینے کی شرح سندھ سے زیادہ ہے،خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ 18، 18 گھنٹے کی بجلی بندش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام بل نہیں دیتے، خیبر پختونخوا کا دوسرے صوبوں خاص کر سندھ سے موازنہ کیا جائے تو یہاں بل دینے کی شرح زیادہ ہے،ہم بھی چاہتے ہیں کہ بجلی چوری ختم ہو، حکومت بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف پیسکو کو کہتا ہوں کہ ہر ایک گھنٹہ بعد لوڈشیڈنگ قابل قبول نہیں۔