اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئی ہے جو مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔۔۔؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری کھل کر بول پڑے۔
"جیو نیوز "کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر ممبران نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی کوشش کی، لیکن کوئی ہے جو مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیوں نہیں دی جارہی ہے؟ کچھ لوگ مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ہم سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھانے چاہتے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ انہوں نے درخواست کی ہے کہ کل بانی پی ٹی آئی کی وکلاء کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی ملاقات کروائی جائے۔