'دنیا کا سب سے بے وقوف ماہی گیر' آسمانی بجلی گرنے کے بعد بھی باز نہ آیا، دوبارہ بجلی کا نشانہ بن گیا، پھر کیا ہوا؟
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ماہی گیر، طوفانی موسم کے دوران دریا میں مچھلی پکڑتے ہوئے دو بار بجلی کا نشانہ بنتا ہے۔
ریڈٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دو ماہی گیر کمر تک پانی میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ اس دوران شدید طوفانی موسم اور آسمانی بجلی کے باوجود وہ اپنی قسمت آزمانے میں مصروف ہیں۔ جیسے ہی ان میں سے ایک ماہی گیر اپنا فشنگ راڈ اٹھاتا ہے تو بجلی چھڑی پر گرتی ہے جس سے وہ فوراً چھڑی چھوڑ دیتا ہے اور اپنا ہاتھ ہلاتا ہے۔ ماہی گیر کی بہادری یا بے وقوفی یہیں ختم نہیں ہوئی۔ حیران کن طور پر وہ دوبارہ راڈ اٹھاتا ہے اور پھر سے بجلی کا نشانہ بن جاتا ہے۔ اس موقع پر دونوں افراد کو احساس ہوا کہ اس موسم میں پانی میں کھڑے ہونا مناسب نہیں، اور وہ پانی سے باہر نکل آئے۔
ریڈٹ صارفین نے اس واقعے پر تنقیدی اور مزاحیہ تبصرے کیے ۔ ایک صارف نے لکھا: "یہ لوگ اتنے بے وقوف ہیں کہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔" دوسرے نے کہا "میں نے ابھی اپنے بیٹے کو طوفانی موسم میں پانی سے دور رہنے کے اصول بتائے ہیں۔ یہ ویڈیو اسے دکھانی چاہیے۔"
ایک اور صارف نے مذاق میں کہا "یہ ماہی گیر سے زیادہ بس ڈرائیور بننے کے قابل ہے۔ وہ بہترین کنڈکٹر ثابت ہوگا۔" چوتھے صارف نے حیرت سے لکھا: "شاید وہ یہ دیکھنے کے لیے تجربہ دہرا رہا تھا کہ نتیجہ ایک جیسا ہوگا یا نہیں۔"
Lightning Rod Strikes Twice
byu/flattenedbricks inWTF