انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔