لائیو سٹاک کارڈ :آن لائن پورٹل پر  کتنےفارمرز نے اپلائی کیا، کتنی رقم تقسیم کی جائے گی ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

لائیو سٹاک کارڈ :آن لائن پورٹل پر  کتنےفارمرز نے اپلائی کیا، کتنی رقم تقسیم ...
لائیو سٹاک کارڈ :آن لائن پورٹل پر  کتنےفارمرز نے اپلائی کیا، کتنی رقم تقسیم کی جائے گی ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیو سٹاک کارڈ کی باقاعدہ لانچنگ کردی۔وزیر اعلیٰ نے پاکپتن شریف میں فارمرز کو چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کیے۔وزیر اعلیٰ  کی آمد پر فارمرز نے والہانہ استقبال کیا،ڈھول اور نفیری کی تال پر روائتی گھڑ ڈانس بھی پیش کیا گیا۔وزیر اعلیٰ  نے فارمرز سے بات چیت کی۔فارمرز نے وزیراعلی لائیو سٹاک کارڈ کی افادیت کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ  نے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے بھی بات چیت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے کسان اور فارمر زکے خواب کو تعبیر دی۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ  عاشق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک میں ایک سال میں ریکارڈ کام کئے گئے۔ فارمرز لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے ونڈہ، مویشیوں کی دیگر غذائی ضروریات پوری کر سکیں گے۔لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے کسانوں کو 4 ماہ کے لیے بغیر سود قرضے دیئے جائیں گے۔ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے فارمرز کو فی مویشی 27 ہزار بلا سود قرض ملے گا۔چیف منسٹر لائیوسٹاک کارڈ کے لیے 4.4 ارب روپے فوری مختص کیے گئے ہیں۔ 2سال میں لائیو سٹاک کارڈ کے تحت 11 ارب 15 ہزار فارمرز کو فراہم کیے جائیں گے۔2 برسوں میں 4 لاکھ مویشیوں کو فیڈ لاٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ لائیو سٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل پر  1 لاکھ 17 ہزار فارمرز نے اپلائی کیا، 13 ہزارکو اہل قرار دیاگیا۔لائیو سٹاک کارڈ کیلئے 91 ہزار 907 جانور کی رجسٹریشن مکمل کی۔ لائیو سٹاک کارڈ کے لئے967 ڈیلرز رجسٹرڈ،جانوروں کی خوراک، ونڈہ، سائیلیج اور منرل مکسچر فراہم کریں گے۔بینک آف پنجاب 40 ہزار سے 80 ہزار کسانوں کو لائیوسٹاک کارڈ فراہم کرے گا۔5 جانوروں کے لیے 1 لاکھ 35 ہزار اور 10 جانوروں کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔