اتنا کچا نہیں کہ دانیہ شاہ سے محبت کروں، ہمدردی میں شادی کی:حکیم شہزاد

اتنا کچا نہیں کہ دانیہ شاہ سے محبت کروں، ہمدردی میں شادی کی:حکیم شہزاد
اتنا کچا نہیں کہ دانیہ شاہ سے محبت کروں، ہمدردی میں شادی کی:حکیم شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ سے محبت میں نہیں بلکہ ہمدردی میں شادی کی۔
ڈان نیوز کے مطابق دانیہ شاہ ملک نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ساتھ دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد وہ ان کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ٹک ٹاکر نے پہلی شادی مرحوم عامر لیاقت سے فروری 2022 میں 18 سال کی عمر میں کی تھی۔
دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد کے ہاں رواں ماہ اپریل کے آغاز میں پہلے بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔اب حکیم شہزاد نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے دانیہ شاہ سے محبت کی شادی نہیں کی، انہیں شادی کی ضرورت بھی نہیں تھی لیکن ہمدردی میں انہوں نے ٹک ٹاکر سے شادی کی۔
حکیم شہزاد نے حال میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دانیہ شاہ سے اپنی شادی پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ تھے، انہیں اولاد بھی تھی، ان کی ایک بیوی ملتان، دوسری مظفر گڑھ میں بھی مقیم ہے۔
انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ حکمت کے پیشے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے انہیں پارکوں میں جانے کا شوق بھی رہا ہے اور وہ جاتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ محبت ایسے ویسے نہیں ہوجاتی، ہر دوسری یا تیسری خاتون سے محبت نہیں ہوتی، محبت خدا کا تحفہ ہوتی ہے۔
حکیم شہزاد کے مطابق دانیہ شاہ کے پہلے شوہر عامر لیاقت کی وفات کے ڈیڑھ سال بعد ان کی مالی مشکلات بڑھ گئیں تو دانیہ شاہ کی والدہ نے ان سے مدد مانگی۔ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کی والدہ کی جانب سے مدد مانگے جانے کے بعد انہوں نے سوچا کہ اگر وہ ان کی ایسے ہی مدد کرتے رہے اور ان کے گھر آتے جاتے رہے تو لوگ غلط سمجھیں گے اور کہیں گے کہ حکیم صاحب نے دانیہ شاہ سے یاری رکھ لی۔انہوں نے بتایا کہ لوگ ویسے بھی دانیہ شاہ کے خلاف زیادہ منفی باتیں کرتے رہے ہیں، اس لئے انہوں نے ان سے نکاح کا سوچا اور اپنے منصوبے میں کامیاب ہوئے۔
حکیم شہزاد نے واضح کیا کہ انہیں دانیہ شاہ سے کوئی محبت نہیں تھی، وہ اتنے کچے نہیں کہ وہ ان سے محبت کر بیٹھتے، انہوں نے ہمدردی میں ان سے شادی کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد ان کی دانیہ شاہ سے محبت ہوگئی اور بچے کی پیدائش کے بعد محبت مزید بڑھ گئی لیکن پہلے محبت کا کوئی چکر نہیں تھا، انہوں نے ہمدردی میں ترس کھا کر دانیہ شاہ سے شادی کی۔