روس میں   25 سال سے کم عمر طالبات کو صحت مند بچوں کی پیدائش پر پونے 3 لاکھ  روپے انعام دینے کا اعلان

روس میں   25 سال سے کم عمر طالبات کو صحت مند بچوں کی پیدائش پر پونے 3 لاکھ  روپے ...
روس میں   25 سال سے کم عمر طالبات کو صحت مند بچوں کی پیدائش پر پونے 3 لاکھ  روپے انعام دینے کا اعلان
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس میں آبادی میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ایک نیا اقدام کیا ہے۔ روس کے علاقے کریلیا نے 25 سال سے کم عمر طالبات کو صحت مند بچوں کی پیدائش پر  ایک  لاکھ روبل (تقریباً 2 لاکھ 73  ہزار روپے) کا مالی انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام آبادی میں اضافے کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔

شرائط اور کون اہل ہوگا؟

طالبات کیلئے  کریلیا کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔

ان کی عمر 25 سال سے کم ہونی چاہیے۔

وہ کسی قریبی یونیورسٹی یا ادارے میں فل ٹائم تعلیم حاصل کر رہی ہوں۔

مردہ بچے کی پیدائش کی صورت میں یہ انعام نہیں دیا جائے گا۔

معذور بچوں کی پیدائش پر انعام کی دستیابی یا اضافی مالی معاونت کے بارے میں کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔

نیوز 18 کے مطابق سنہ 2024 کے پہلے نصف میں روس میں صرف پانچ لاکھ 99 ہزار 600 بچے پیدا ہوئے جو ملک کی تاریخ میں سب سے کم تعداد ہے۔ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ تعداد 16  ہزار کم ہے۔ یہ گزشتہ 25 سالوں میں سب سے کم شرح پیدائش ہے۔ روس کے سرکاری ترجمان دمتری پیسکوف نے جولائی 2024 میں اس صورتحال کو ملک کے مستقبل کے لیے "تباہ کن" قرار دیا تھا۔

روس کے دیگر علاقوں میں بھی خواتین کو بچوں کی پیدائش کی ترغیب دینے کے لیے مالی انعامات دیے جا رہے ہیں۔ قومی سطح پر زچگی کے فوائد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔پہلی بار ماں بننے والی خواتین کو 2025 میں چھ لاکھ 77 ہزار  روبل (تقریباً ساڑھے 18 لاکھ روپے) دیے جائیں گے۔ پچھلے سال یہ رقم  چھ لاکھ 30 ہزار 400 روبل (تقریباً 17 لاکھ 19 ہزار روپے) تھی۔

دوسری بار ماں بننے والی خواتین کے لیے رقم آٹھ لاکھ 94 ہزار   روبل (تقریباً  24  لاکھ 35 ہزار  روپے) مقرر کی گئی ہے، جو کہ 2024 میں آٹھ لاکھ 33 ہزار  روبل ( تقریباً 22 لاکھ 33 ہزار روپے) تھی۔