فلم میں کام کرتے ہوئے بہت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا،عظمیٰ حسن

Mar 06, 2017


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عظمیٰ حسن نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے شان کی فلم میں کام کرنا میرے کیرئر کے لئے سنگ میل ہے کیونکہ میں نے تو کبھی یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ میں فلم میں کام کروں گی اور وہ بھی پہلی فلم شان کے ساتھ۔میں سمجھتی ہوں کہ میرے لئے’’ارتھ ٹو‘‘کا حصہ بنناایک بڑا اعزاز ہے کیونکہ اس فلم میں مجھے وہ رول کرنے کا موقع مل رہا ہے جو ماضی کی سپرہٹ فلم’’ارتھ‘‘میں شبانہ اعظمی نے کیا تھا۔یہ شان کا مجھ پر اعتماد ہے کہ مجھے یہ رول دیا کیونکہ اس فلم میں کاسٹ ہونے سے پہلے میرا شان سے کوئی رابطہ نہیں تھا ۔شاید انہوں نے مجھے تھیٹر پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا تھا اور اس کے بعد اس رول کے لئے میرا انتخاب کیا کیونکہ ٹی وی کے ساتھ ساتھ میں ایک عرصے سے نان کمرشل تھیٹر بھی کررہی ہوں جس سے مجھے سیکھنے کو بہت کچھ ملا اور میری وہ ٹریننگ اب فلم میں کام آرہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور فلم کی تکنیک مختلف ہونے کے باعث مجھے فلم میں کام کرتے ہوئے بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن شان نے بہت اچھے طریقے سے گائیڈ کیا جس سے آسانیاں پیدا ہوئی ہوتی چلی گئیں۔

مزیدخبریں