نوشہرہ ورکاں، بارات پر فائرنگ، دولہا سمیت 2 افراد زخمی

Mar 06, 2017


نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) بارات پر فائرنگ دولہا سمیت دو افراد زخمی, تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گرمولہ ورکاں کے رہائشی پولیس ملازم رانا محمد بوٹا کی ہمشیرہ کی بارات نارووال کے گاؤں بھابڑاں جٹاں سے آئی۔ بارات جب گاؤں کے قریب پہنچی تو دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دولہا والی کار پر فائرنگ کر دی، جس سے دولہا احسان شوکت اور کار کا ڈرائیور محمد اکرم زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں لے جایا گیا۔ جہاں سے کار ڈرائیور محمد اکرم کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا جبکہ دولہا احسان شوکت طبی امداد کے بعد بارات لے کر گاؤں گرمولہ ورکاں پہنچ گیا اور اپنی خالہ زاد دلہن کو بیاہ کر لے گیا. دولہا کا والد شوکت محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر اور خود دولہا احسان شوکت بھی پولیس ملازم ہے. مقامی پولیس نے دلہن کے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں