ڈیرن سیمی نے پیشکش کی تو شادی کریں گی ؟صحافی ،ایسے سوال مت کیا کریں ،میرا کا جواب

Mar 06, 2017 | 11:25 AM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سے شادی کے سوال پر لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے شرما گئیں اور کہا کہ ایسی باتیں مت کیا کرو ۔
لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا میچ دیکھنے میرا بھی اسٹیڈیم پہنچی تووہاں صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب سوال پوچھے ۔اس موقع پر اداکارہ نے کہا کہ میں ڈیرن سیمی کو بہت پسند کرتی ہوں کیو نکہ وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں ۔اس پر صحافی نے سوال کیا کہ اگر ڈیر سیمی آپ کو شادی کی پیشکش کریں تو آ پ کا جواب کیا ہو گا ؟۔اس سوال پر اداکار میرا نے شرماتے ہوئے کہا کہ ایسے سوال مت کیا کریں ۔ادا کارہ میرا نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے اور لوگوں کو ایسے خوشی کے مواقع ملنے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ میچ بہت اچھا ہوا اور میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہی تھی ۔

”ڈیرن سیمی سے کہا کہ یہ کام کر کے اپنا سر منڈواﺅں گا “پی ایس ایل فائنل جیت کر سر منڈوانے کے سوال پر آفریدی نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

مزیدخبریں