ٹرمپ اور نیتن یاہو قریبی دوست، یوکرین کی جنگ روکنا ترجیح ہوگی،ملیحہ لودھی 

Nov 06, 2024 | 12:22 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ صدارتی انتخابات میں جیت ری پبلکن اور ٹرمپ کیلئے کلین سویپ ہے،ٹرمپ نے نہ صرف وائٹ ہاؤس جیتا ہے بلکہ سینیٹ بھی جیت چکےہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ امریکا تقسیم شدہ اور پولرائزڈ ہے،ٹرمپ ایک ایسی شخصیت نہیں جو اپنے ملک کو متحد کرے گا بلکہ وہ الٹا ہی کرے گا،ان کاکہناتھا کہ  امریکا کے ٹرمپ کے بارے میں خدشات ہے کہ وہ غیریقینی شخصیت ہے،ٹرمپ نے بیانات تو بہت دیئے ہیں ۔

نومنتخب امریکی صدرنے کہاہے کہ میں جنگ بند کرناچاہتا ہوں دیکھنا ہے کہ وہ کس طرح جنگ بندی کریں گے،ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ میرے خیال میں ٹرمپ کی ترجیحات میں یوکرین اور روس کی جنگ بندی ہوگی،سابق پاکستانی سفیر کاکہنا تھا کہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات یوکرین کی نہیں بلکہ روس کی شرائط پر ہوں گے۔

ملیحہ لودھی کاکہناتھا کہ ٹرمپ کے اسرائیل کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں،نیتن یاہو تو ٹرمپ کا دوست ہے،جوبائیڈن  نتین یاہو کا دوست نہیں تھا،دیکھنا ہوگا کہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کو کس طرح ڈیل کرتا ہے۔

مزیدخبریں