لائیوسٹاک کارڈکی رجسٹریشن شروع، 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا، 80ہزار فارمرز مستفید ہونگے،  2لاکھ 70ہزار روپے تک بلا سود قرض ملے گا

Nov 06, 2024 | 05:26 PM

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) :پنجاب کو صرف چند ماہ میں فارمر ترقی اور جدت کی راہ پرگامزن کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے مثال اور منفرد تاریخی سکیم متعارف کراد ی-مویشی پال فارمرز کے لیے 11ارب روپے کے بلا سود قرضوں کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ  لائیوسٹاک کارڈکی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے-پنجاب کا پہلا منفرد لائیو سٹاک کارڈ 15 دسمبر سے فنکشنل ہوگا-سی ایم لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈڈیلرسے ونڈا،منرل مکسچراور سائلج خریدا جاسکے گا- لائیوسٹاک کارڈ سے پنجاب بھر میں 80ہزار فارمرز مستفید ہوں گے - مویشی پال فارمر27ہزار روپے فی جانور قرض حاصل کر سکیں گے-

 لائیوسٹاک فارمرز اپنے مویشیوں کے لیے 2لاکھ 70ہزار روپے تک بلا سود قرض حاصل کرسکے گا -لائیوسٹاک فارمرز کو 4ماہ میں قرض کی مساوی اقساط ملیں گی۔4ماہ کے بعد پے منٹ کرنا ہوگی -مویشی پال فارمرز قریبی ویٹرنری ہسپتال سے لائیوسٹاک کارڈ کی رجسٹریشن کر ا سکتے ہیں - رجسٹریشن کے لیے PLC اور شناختی کارڈ نمبر بطورمیسج بھیجا جا سکے گا -

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لائیوسٹاک فارمرز کی آسانی کے لیے ہیلپ لائن بھی فنکشنل کر دی گئی ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں بسنے والے ہر فارمرکی معاشی خود مختاری کیلئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں -پنجاب کے کاشتکاراور لائیو سٹاک فارمر کا بھرپور ساتھ دیں گے-ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، سب کوشریک کریں گے۔

مزیدخبریں