سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا،کامران مرتضیٰ اور صحافیوں نے بل کی مخالفت کی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیٹر فیصل سلیم کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور صحافی تنظیموں نے بل کی مخالفت کی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ اس ملک میں کسی کو ہتھکڑیاں لگانے کیلئے کسی کو قانون کو ضرورت نہیں،مجھے خودکرایہ داری کے قانون کے تحت پکڑا گیاتھا،
سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ یہ قانون لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے،قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل کو اسی صورت منظور کیا جائے،عرفان صدیقی نے کہاکہ وزیراطلاعات کیساتھ صحافیوں کی ملاقات میں کچھ ترامیم پر اتفاق ہوا، کیا وزارت داخلہ قومی اسمبلی سے منظور بل میں نئی ترامیم چاہتی ہے؟۔