لاہور میں 2 سالہ بچہ اغوا ءکے بعد قتل، سگی ماں ملوث نکلی
لاہور(آئی این پی)لاہور میں 2 سالہ بچے کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا، سگی ماں بیٹے کے قتل میں ملوث نکلی، پولیس نے خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر جلی ہوئی لاش برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق 2 سالہ بچے کو رائے ونڈ سے اغوا ءکیا گیا، سفاک ملزم نے قتل کرکے لاش جلا دی، تفتیش پر سگی ماں ہی واردات کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے آشنا سے بچے کو اغواء کروا کے قتل کرایا۔
رپورٹ کے مطابق 2سالہ اذلان 23 جنوری کو اغوا uکیا گیا تھا، پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بچے کی جلی ہوئی لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرکے جلانے والے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔