ذہنی امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ، کتنے کروڑ افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ؟ حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

Sep 06, 2024 | 01:59 PM

 اسلام آ باد ( خصوصی رپورٹ) ملک میں  ذہنی امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے کتنے  کروڑ افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ؟  اس حوالے سےحیران کن اعدادوشمار سامنے آ ئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں 8کروڑ سے زائد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔یہ انکشاف وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعدادوشمار میں کیا۔وزارت صحت نے بتایا کہ پاکستان میں8 کروڑ افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ملک کے تمام بڑے ہسپتالوں نفسیاتی علاج کی سہولیات موجود ہیں۔ 126 میڈیکل کالجوں میں ذہنی امراض اور شعبہ نفسیات کام کر رہے ہیں ۔

 "جنگ " کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ نکوٹین ایک انتہائی نشہ آور مادہ ہے۔ وزارت قومی صحت، ہیلتھ پروڈکٹ ریگولیشن اور تمباکو کنٹرول کے متعلقہ ماہرین کا ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے رہی ہے۔ ورکنگ گروپ کا مقصد نکوٹین پاؤچز کے کنٹرول یا انضباط کے لیے سفارشات مرتب کرنا ہے۔وزارت قومی صحت نے کسی سگریٹ کمپنی کو نکوٹین پاؤچز کی تیاری یا فروخت کا لائسنس جاری نہیں کیا۔ وزارت کا بنیادی اختیار شہریوں کی صحت عامہ کو تمباکو کے استعمال اور اس سے متعلقہ بیماریوں سے بچانا ہے۔

مزیدخبریں