پشاور(ویب ڈیسک) باپ نے اڑھائی سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سے ذبح کر دیا، پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو قاضی آباد میں ملزم نے اڑھائی سالہ بیٹی طفلکہ مسکان کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم باپ ایاز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
درج مقدمے میں مقتول بچی کی والدہ نے کہا ہے کہ اس کا شوہر کام کاج نہیں کرتا تھا اور گھریلو ذمے داریوں سے تنگ تھا۔ ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کے مطابق اصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔