لڑکی نے بوائے فرینڈ کو روکنے کیلئے ایئرپورٹ پر بم کی کال کر دی، پھر کیا ہوا؟

Jul 07, 2024 | 06:16 PM

بنگلور و(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے شہر بنگلور وکے ایئرپورٹ پر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک 29 سالہ لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو ممبئی جانے سے روکنے کے لئے جھوٹی خبر پھیلا دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 26 جون کو پیش آیا جب پونے سے تعلق رکھنے والی اندرا راجور نے اپنے دوست میر رضا مہدی کو ممبئی جانے سے روکنے کے لئے عجیب طریقہ آزمایا۔اندرا راجور میر رضا کے ساتھ بنگلورو میں نوکری کرتی تھیں، جس نے ایئرپورٹ پولیس کو نامعلوم نمبر سے فون کیا اور بتایا کہ ممبئی جانے والی فلائٹ کے مذکورہ مسافر کے بیگ میں بم ہے۔ساتھ ہی خاتون نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ اس کا بوائے فرینڈ ہے۔بعدازاں جب پولیس نے طیارے سے میر رضا کو اتار کر اس کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہ ہوا۔میر رضا نے پولیس کو بتایا کہ دونوں مختلف فلائٹ سے ممبئی جا رہے تھے اور اندرا بھی ایئرپورٹ پر موجود تھی، پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل دونوں نے بیٹھ کر گفتگو بھی کی تھی۔اندرا کو حراست میں لے کر پولیس سٹیشن لے جایا گیا جہاں انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے اور میر رضا کے درمیان کچھ اختلافات تھے اور وہ میر رضا کو ممبئی جانے سے روکنا چاہتی تھی۔

مزیدخبریں