صوبے میں گورنر راج سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنرراج سے متعلق فی الحال کچھ نہیں سوچا۔
ہم نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا آئین میں گورنر راج کی گنجائش موجود ہے،ابھی گورنر راج کی بات نہیں ہوئی ، کل کا پتہ نہیں، پی ٹی آئی تو چاہتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے اور وہ سیاسی شہید بنیں ، میری پوری کوشش ہو گی سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہ بنایاجائےگا۔ انہوں نے کہاکہ جو ملک دشمنی پر اتر آئیں ان کیلئے کیا رول پلے کیا جا سکتا ہے ،یہی لوگ تھے جنہوں نے چین کے صدر کے دورے کے دوران دھرنا دیا، ملائیشیا کا وزیراعظم آیا تو انہوں نے احتجاج شروع کر دیا ،آئی ایم ایف کو خط کس نے لکھے تھے ؟انہوں نے بھی آنسو گیس شیل خرید رکھے ہیں،جو کرتوت بانی پی ٹی آئی نے کیے وہ بھگتیں گے۔