3 پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا ، حیران کن انکشاف

3 پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا ، حیران کن انکشاف
3 پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا ، حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمرہ ادائیگی  کے لیے کراچی سے سعودی عرب جانے والے 3 افراد کو ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے مطابق کراچی سے جانے والے 3 عمرہ زائرین سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں جنہیں ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی  ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے انہیں جاتے ہوئے ادویات کا کہہ کر منشیات تھما دی تھیں، منشیات سمگلنگ  میں  ملوث  ٹریول ایجنٹ روپوش ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنٹ کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -